تیری آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں،
تیری آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں،
بارہا خواب میں منظر یہ سہانہ دیکھوں،
لوگ سارے تو تیرے شہر کے دیوانے ہیں،
میری خواہش ہے کہ میں تیرا زمانہ دیکھوں،
ریت پہنی ہوئی مکّہ کی گزرگاہوں پر،
نیچی نظروں سے تیرا غار میں جانا دیکھوں،
تیرے کمبل سے تیرے جسم کی خوشبو سونگھوں،
تجھ پہ اترا تھا جو حکمت کا خزانہ دیکھوں،
تیرے فاقوں نے کئی دن کی کڑی بھوک کے بعد،
فاطمہ کو جو کھلایا تھا وہ کھانا دیکھوں،
حکم اللہ سے اس رات کی خاموشی میں،
سوئے یثرب تجھے ہوئے میں روانہ دیکھوں،
پائے صدیق کو جس سانپ نے بار بار ڈسا،
میں اسی سانپ کا گمنام ٹھکانہ دیکھوں،
دف بجاتے ہوئے ہاتھوں کی خوشی کو سمجھوں،
تیری آمد پہ وہ دربار سجانا دیکھوں،
جنگ خندق میں جو باندھے تھے وہ پتھر چوموں،
اور مصیبت میں تیرا ساتھ نبھانا دیکھوں،
ڈر کے دشمن تیرے خوف سے تھرّائیں مگر،
معاف کرنے کا وہ انداز پرانا ديکھوں،
چشم اطہر کو خدایا وہ بصارت دے،
قبلہ رو ہو کے محمدﷺ کو روزانہ دیکھوں۔
.
.
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
.
Comments